لیہ (نامہ نگار) وارڈ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔امام شاہ احمد نورانی کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے نظام مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذاور مقام مصطفےٰ کے تحفظ کے لیے کام کروں گا۔
ان خیالات کا اظہاروارڈ 17میںJUPکے امیدوار جنرل کونسلر محمد رفیق نقشبندی انتخابی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کرپشن عروج پر ہے۔
موجودہ حکومت عوام کو رلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔وارڈ کے غیور عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے مجھے کامیاب بنائیں ۔انشااللّہوارڈکی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا