اسلام آباد (جیوڈیسک) وارد ٹیلی کام نے ٹیکنالوجی پارٹنر ایرکس کے ساتھ مل کر ایل ٹی ای فور جی سروس متعارف کرا دی ہے، وارد ٹیلی کام ایل ٹی ای فور جی سروس کے افتتاح کی تقریب جی ٹیکس کانفرنس ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں ہوئی۔
اس موقع پر حکام کا کہنا تھا کہ وارد ٹیلی کام ایک ایسی کمپنی ہے جو اپنی نیٹ ورک کوالٹی اور بہترین سروس کی وجہ سے پاکستان کی مقبول ترین سروس مانی جاتی ہے،وارد ٹیلی کام ابوظبی گروپ کی ایک کمپنی ہے کہ جو پاکستان میں سب سے بڑے فارن ڈائریکٹ انویسٹر ہیں۔