لندن (جیوڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے دو سو تین رنز کا ہدف دیدیا۔ شہر اوول میں جاری پریکٹس میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پروٹیز کو پہلا نقصان ایک رن پر ہی ہو گیا جب ہاشم آملہ بغیر کوئی رن بنائے جیند خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جس کے بعد کولین انگرام سات اور اے بی ڈیویلرز 15 رنز پر آٹ ہوئے۔ الویرو پیٹرسن سولہ ، ڈیو پلیسی سات ، سات وکٹیں جلد گر جانے سے افریقی ڈریسنگ روم میں مایوسی چھا گئی۔
بہار دین ایک رن بنا کر چلتے بنے ، واحد نصف سنچری میکلارن نے مکمل کی۔ ان کے پچپن رنز نے ٹوٹل کو دوسو دو تک پہنچایا۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور اسد علی نے تین تین اور جنید خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔