وارم اپ میچ، پاکستان نے انوی ٹیشن الیون کوایک وکٹ سے ہرادیا

Pakistan Team

Pakistan Team

پاکستان (جیوڈٰسک)پاکستان نے وارم اپ ون ڈے میں جنوبی افریقن انوی ٹیشن الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ کمبرلی میں ہونے والے وارم اپ ون ڈے میں جنوبی افریقن انو ٹیشن الیون نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ پر دو سو چھیاسٹھ رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کوک پینسٹھ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ شعیب ملک اور عبدالرحمان نے دو دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف نو وکٹوں پر دو گیندوں پہلے حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے پینتیس رنز کی ذمے دارانہ اننگز کھیل کرپاکستان کی فتح میں اہم کردارا ادا کیا۔ کامران اکمل نے ستینتالیس رنزاسکور کیے۔ انوی ٹیشن الیون کی جانب سے عمران طاہر اور ہردوس ویلجن نے تین تین وکٹیں لیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔