بھارت (جیوڈیسک) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو آٹ کلاس کرتے ہوئے دو سو تینتالیس رنز سے شکست دے دی۔ کارڈف میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تین سو آٹھ رنز بنائے۔ ایک موقع پر بھارت کی آدھی ٹیم صرف پچپن رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔
مہندرا سنگھ دھونی اور دنیش کارتھک نے دو سو گیارہ رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سہارا دیا۔ دھونی نے اکیانوے اور کارتھ نے ایک سو چھیالیس رنز کی ناقابل شکست کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی بیٹسمین بھارتی بورلز کا سامنا نہ کر سکا۔ آسٹریلیا کے صرف دو بلے باز ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے اور پوری ٹیم صرف پینسٹھ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ امیش یادیو نے پانچ اور ایشانت شرما نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔