کولکتہ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی 20 کے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا ہے ، گرین شرٹس نے میگا ایونٹ میں سری لنکا کیخلاف اپنے پہلے وارم اپ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ شرجیل خان اور احمد شہزاد کی جوڑی نے 39 رنز کی شراکت قائم کی۔
شرجیل خان 23 اور احمد شہزاد 18 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ آئی لینڈرز کی جانب سے ڈسمنتھا چیمرا اور سینا نائیکے ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ گرین شرٹس کی قیادت بوم بوم شاہد آفریدی اور لنکن ٹائیگرز کی اینجلو میتھیوز کر رہے ہیں۔
دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی متاثرکن نہیں رہی۔ کیویز نے آئی لینڈرز کو دھول چٹانے کے بعد شاہینوں کو بھی آوٹ کلاس کیا۔ پاکستان اور سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں بھی جگہ نہ بنا سکے۔
ایشیا کپ میں گرین شرٹس نے سری لنکا کو چھ وکٹ سے ہرایا تھا۔ آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان ساتویں اور سری لنکا آٹھویں پوزیشن پر ہے۔