سری لنکا (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز نے چیمپیئنز ٹرافی کے وارپ ام میچ میں سری لنکا کو سترہ رنز سے شکست دے دی۔ برمنگھم میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز نے تین کھلاڑیوں کی نصف سنچریوں کی مدد سے دو سو ستانوے رنز بنائے۔ جونسن چالس نے اٹھاون ، ڈیرن براوو اکہتر اور رام نریش سروان پچپن رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں دو سو اسی رنز بنا سکی۔ سنگا کارا چھپن رنز بناکر نمایاں رہے۔