میلبورن (جیوڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے وارم اپ میچ میں میزبان آسٹریلیا نےمتحدہ ارب امارات کو 188رنز سےشکست دے دی۔
کینگروز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 304 رنز بنائے اور ان کے 8 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔کینگروز کی جانب سے کپتان مائیکل کلارک جو کمر کی تکلیف سے فٹ ہو نے کے بعد اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھےانہوں نے 64 رنز اور ارون فنچ نے 61 رنز کے ساتھ ٹیم کو 123رنز کا بہترین آغازفراہم کیا اور ساتھ ہی اسٹیون ا سمتھ کے 59 رنز بھی نمایاں رہے۔
یو اے ای کی جانب سے کرشنا چندرن اور ناصر عزیز نے 3,3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 30 اوورز میں 116 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ،کینگروز کی جانب سے جوش ہیزل وڈ،پیٹ کمنس اور زیوئیر ڈورتھی نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔