وارنر برادرز کا پرانے کارٹونز کو ایک بار پھر تھری ڈی میں پیش کرنے کا فیصلہ

Warner Brothers

Warner Brothers

وارنربرادرز نے بچوں کی دلچسپی دیکھتے ہوئے پرانے کارٹونز کو ایک بار پھر تھری ڈی میں پیش کرنے کا فینصلہ کیا ہے۔ ننھے ننھے بچوں کے لئے اب خوشخبری ہے۔ کتابوں سے کہانیاں جب فلموں کی شکل میں نظر آئیں تو بچوں کی خوشی دوبالا ہوگئیں۔ اچھے اچھے کارٹونز سے ان کی ہنسی رکنے نہ پاتی۔ مگر کچھ عرصے سے اچھی کارٹونز فلمز کی کمی نے وارنربرادرز کو سوچنے پر مجبور کردیا۔ اب پرانے کارٹونز تھری ڈی کی صورت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بچوں کی فیورٹ فلم ایلس ان ونڈرلینڈ تھری ڈی میں پہلے آئی پھر مشھور زمانہ کارٹون فلم سنڈریلا کو بھی نئے انداز میں لانے کا فیصلہ ہوا۔ سنڈریلا کی خوبصورتی سے پریشان بہنیں اور شہزادے سے اس کا ملنے کی کہانی تھری ڈی میں دوہزار چودہ میں نظر آئے گی۔ صرف یہی نہیں مشھور زمانہ کارٹون فلم سلیپنگ بیوٹی بھی اب جاگنے کو تیار ہے۔

یعنی اب سوئی شہزادی کو جگانے کے لئے وارنر برادرز نے فلم سلیپنگ بیوٹی کو اینی میٹڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بھالو اور بچے کی دوستی پر مقبول کارٹون فلم دی جنگل بک بھی کھلنے کو ریڈی ہے۔ یعنی موگلی کی دوستی نئے سرے سے تھری ڈی فلم میں اگلے سال تک نظر آئے گی۔