وارننگ کے باوجود حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے، وزیرداخلہ

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرداخلہ چودھری نثار نے ہدایت کہ ہے کہ فوری تحقیقات کی جائیں کہ وزارت داخلہ کی جانب سے واہگہ بارڈر پر ممکنہ خود کش حملے کی واضح وارننگ کے باوجود حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے آئی جی پنجاب اور ڈی جی رینجرز سے واہگہ بارڈر خود کش دھماکے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر داخلہ نے حکم دیا ہے کہ اس بات کی فوری تحقیقات کی جائیں۔

کہ وزارت داخلہ کی جانب سے واہگہ بارڈر پرممکنہ خود کش حملے کی واضح وارننگ کے باوجود حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے تھے۔ چودھری نثارنے واہگہ بارڈر خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے۔