خبردار ۔آج اپریل فول ہے!!!!!!

April Fowl

April Fowl

یورپی ممالک اپریل کی تاریخِ اُول کو اپریل فول کے طور پر بہت جوش کے ساتھ مناتی ہے اور طرح طرح کے جھوٹ بول کر لوگوں کے ساتھ مذاق کیا جاتا ہے.یورپی ممالک کے ان تہواروں کو دیکھتے دیکھتے مسلمان اقوام نے بھی یورپی اقوام کا رنگ و روپ اپنانا شروع کردیا ہے.

کم علم مسلمان بھی اس دن کو اپریل فول کے طور پر بھرپور طریقے سے مناتے ہیں اپنے ہی مسلمان بھائیوں سے غلط قسم کے جھوٹ بولتے اور مذاق کرتے ہے اور دوسروں کو صدمہ پہنچاتے ہیں.

جن کی وجہ سے متعدد لوگ تو صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں.یورپی اقوام کی طرح کم علم مسلمان بھی یہ سب کرکے شرم محسوس نہیں کرتے کہ وہ کسی کے ساتھ یہ سب غلط کررہے ہے یا صحیح.

جھوٹ بولنے والوں پر توخدا بھی لعنت کرتا ہے اگرکم علم مسلمانوں کو یہ معلوم ہوجائے کہ اہل یورپ اپریل فول کو کس مقصد اور کس وجہ سے مناتے ہیںاور کس واقعے کے تحت وہ اتنی خوشی ظاہر کرتے ہیںتو ان کے سر شرم سے جھک جائیں.

اکیسویں صدی کے شروعات سے ہی مسلم اقوام نے مغربی طورطریقے اپنانا شروع کردیئے ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ بغیر مغربی تقلید کے ترقی کرنا ممکن نہیں.اگر اپریل فول کی تاریخ پر نظر دورائی جائے تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ یورپ کے ایک ملک اسپین میں مسلمانوں پر کتنا تشدد کیا گیا۔

Killing

Killing

مسلمانوں پر طرح طرح کے مظالم کیے گئے جب اسپین پر عیسائیوں نے دوبارہ قبضہ کرنے کے بعد مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہا دیں قتل و غارت سے تھک کر اسپین کے بادشاہ فر ڈینینڈنے اعلان کروایا کہ یہاں مسلمانوں کی جان محفوظ نہیں.

ہم نے انہیں ایک اور اسلامی ملک میں بسانے کا فیصلہ کیا ہے جو مسلمان وہاں جانا چاہتے ہیں حکومت انھیں بذریعہ بحری جہاز بھجوادے گی.

لا تعداد مسلمان اسلامی ملک بسانے کے شوق میں جہاز میں سوار ہوگئے.سمندر کے بیچ جاکر فرڈینینڈ کے گماشتوں نے جہاز میں بارود سے سوراخ کیا.

خود حفاظتی کشتیوں کے ذریعے بچ نکلے.پورا جہاز سمندر میں مسافروں سمیت غرق ہوگیا اس پر عیسائیوں کی قوم بہت خوش ہوئی اور مسلمانوں کو بیوقوف بنانے پر بادشاہ کی شرارت پر داد دی.

اس روز یکم اپریل تھا فرڈینینڈکی شرارت اور مسلمانوں کو ڈبونے کی یاد میں مغربی دنیا میں یکم اپریل کو اپریل فول منایا جاتا ہے لوگوں کو جھوٹی خبریں سنا کر پریشان کیا جاتا ہے۔

اور بے خبر مسلمان بھی ان کے ساتھ شریک ہوجاتے ہیں.آج کے دن طرح طرح کے جھوٹ بولے جاتے ہیں.لوگوں کو تنگ کرنے کے لیے غلط قسم کی کالیں کی جاتی ہیںکسی کو ایکسیڈنٹ کی خبر دی جاتی ہے اور کسی کو مرنے کی خبر موصول ہوتی ہے اور کوئی بیماری کی غلط اطلاع دیدیتا ہے۔

Muslim

Muslim

کچھ دل برداشتہ لوگ ایسے صدموں کو برداشت بھی نہیں کرسکتے.اس لئے مسلمانوں کو چائیے کہ وہ تاریخ پر نظر ڈالتے ہوئے اپریل فول کو منانے سے اجتناب کریںکیونکہ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے کہ(من تشہ بقوم فھو منھم) ترجمہ:”جس شخص نے کسی قوم کی مشابہت کی وہ انہیں میں سے ہوتا ہے.

کم علم مسلمانوں کو یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ وہ اس دن کو مناکر اپنے ہی ضمیر کے ساتھ مذاق کررہے ہیں کیونکہ اہل یورپ اس دن کو مسلمانوں کے ساتھ مذاق کے طور پر مناتی ہے.مسلمانوں کو کم تر جان کر وہ خوشی محسوس کرتے ہی.

آج کے دن کی مناسبت سے یہ پیغام ضروری ہے کہ اگر کسی بھی شخص کو کوئی غلط اطلاع آئے یا کوئی بری خبر موصول ہوتوکسی بھی بات پر دھیان مت دو کیونکہ”خبردار۔آج اپریل فول ہے!!!!!”
تحریر : سید آکاش حسین نقوی