بھارت امریکا سے مزید 39 جنگی ہیلی کاپٹر خرید رہا ہے

Helicopter

Helicopter

نئی دہلی (جیوڈیسک) دونوں ملکوں کے درمیان اس معاہدے کے لئے رقم پر بحث ہو رہی ہے اور ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ ڈیل 4 ارب ڈالر سے زائد تک ہو سکتی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق گزشتہ برس بھارت امریکی اسلحہ خریدنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک تھا ، اور اس کا جنگی جنون ختم ہونے کے بجائے بڑھتا جا رہا ہے۔

بی جے پی سے تعلق رکھنے والے نریندر مودی کے عہد میں یہ عسکری معاہدہ اپنی نوعیت کا پہلا ہو گا۔ عالمی میڈیا کے مطابق دونوں ملک فوجی مشقوں اور بھارت اور امریکا کے درمیان دس سالہ معاہدے کی تجدید پر بھی بات کریں گے۔ امریکی وزیر چک ہیگل آج کل بھارت کے خصوصی دورے پر ہیں۔