واسا کے ناجائز کنکشن کا خاتمہ کیا جائیگا

WASA

WASA

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی ووائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمدنے کہا کہ واسا کوآرڈینیٹرز و افسران بالا شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گلبرگ آفس میں واسا وکوآرڈی نیٹرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے پائپ لائنیں بچھائی جارہی ہیں، عوام اپنی شکایات 1334 پر درج کراسکتے ہیں۔ چوہدری شہباز احمد نے مزید کہا کہ ناجائز کنکشن کا خاتمہ کیا جائے گا۔