واسا کا سالانہ خسارہ 2 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

WASA

WASA

لاہو( جیوڈیسک) لاہور واسا کا سالانہ خسارہ دو ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ ستائیس صوبائی محکمے نادہندہ نکلے۔

پنجاب میں ستائیس سرکاری محکموں کے ذمہ واسا کے بائیس کروڑ باسٹھ لاکھ روپے کی رقم واجب الادا ہے۔ نادہندہ محکموں میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ذمہ گیارہ کروڑ اکاون لاکھ روپے اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ پانچ کروڑ اڑتالیس لاکھ روپے واجب الادا ہیں دیگر نادہندہ محکموں میں پولیس، ہائر ایجوکیشن، صحت اور اوقاف کے محکمے بھی شامل ہیں۔