وسیم احمد خان ممبر پلاننگ سی ڈی اے تعینات

لاہور(پی پی سی) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف میٹر وپولیٹن پلانر وسیم احمد خان کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد کا ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن تعینات کر دیا گیا ہے۔

کیبنٹ ڈویژن حکومت پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب نے ان کی خدمات وفاقی حکومت کے سپر د کر دی ہیں اور انہیں نئی تعیناتی کے لئے ایل ڈی اے سے ریلیو کر دیا گیا ہے۔