پیرمحل (نامہ نگار) تاش پر جواء کھیلتے ہوئے چارجواری رنگے ہاتھوں گرفتار مقدمہ در ج تفصیل کے مطابق تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے اپرکالونی پیرمحل میں چھاپہ مارکر تاش پر جوا کھیلتے ہوئے چار جواریوں امتیاز احمد ولد عبدالرشید ، اصغر علی ولد برکت علی ،بشیر احمد ولد ولی محمد ، وسیم احمد ولد عبدالمجید ساکنان پیرمحل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جوا پر لگی رقم مبلغ 4200 روپے اور تاش برآمد کرکے 5قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) گرفتار ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر حراست ملزم محمد سہیل ولد محمد اشرف سے دوران تفتیش پسٹل30بور برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) احاطہ پر قبضہ کرنے کے لیے 8کس افراد کا ڈنڈوںسوٹوں کلہاڑیوں سے حملہ ایک شخص زخمی مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اضافی آبادی اپر کالونی پیرمحل میں محمد علی ولد فقیرمحمد کے احاطہ پر 8کس افراد جن میں پیار علی عرف صابر ولد دلمیر ، معشوق علی عرف بابر ولد دلمیر، عاشق علی ولد دلمیر،سہیل ، سمیع پسران پیارعلی ،سعدیہ عرف کانو زوجہ معشوق علی ہمراہ تین کس نامعلوم افراد نے احاطہ پر قبضہ کرنے کے لیے ڈنڈوں سوٹوں کلہاڑیوں سے حملہ کرکے غضنفر عباس ولد شیرمحمد کو زخمی کرڈالا تھانہ پیرمحل پولیس زیردفعہ 337F5/A3ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) دوسری شادی کرنے کا رنج سابقہ خاوند نے اندھا دھندفائرنگ کرکے گیٹ تباہ کرڈالا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اپر کالونی پیرمحل میں عبدالقادر ولد محمد ذوالفقار کے گھر کے گیٹ پر موٹرسائیکل سوار محمد اسلم ولد محمد رمضان ،اللہ دتہ ولد ولد نامعلوم نے اندھادھندفائرنگ کرکے گیٹ تباہ کرڈالا وجہ عناد دوسری شادی کاتنازعہ ہے تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ440/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )یوم دفاع دراصل قوم کے اس عزم کا دوٹوک اظہار ہے کہ پاکستان امن پسند اور امن دوست ملک ہے ملک کو درپیش بیرونی اندرونی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری قوم متحد اور منظم ہو کر اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہونے کے لیے تیار ہے ان خیالات کا اظہارالطاف حسین شہزاد ضلعی صدر نیشنل پیس اینڈجسٹس کونسل نے یوم دفاع کے سلسلہ میں اظہار خیال میں کیا انہوںنے کہا 51 سال قبل اسی دن ہمیں اپنی قومی خود مختاری اور ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے اپنے سروں پر کفن باندھ کر میدان عمل میں اترنا پڑا تھا۔ دشمن کو زعم تھا کہ وہ اپنی عسکری طاقت اور جارحانہ حکمت عملی کے بل بوتے پرہماری پاک سرزمین پر اپنے قدم جمانے میں کامیاب ہو جائے گالیکن جب اس کا سامنا پاک فوج کے جانبازوں اور سرفروشوں سے ہوا تو شکست اور ناکامی اس کا مقدر بن گئی۔جنگ ستمبر میں ہماری مسلح افواج نے جس طرح داد شجاعت دیتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ انجام دیا وہ عسکری تاریخ کا انتہائی اہم حوالہ ہے آج پاکستانی قوم کا بچہ بوڑھا مرد جوان اللہ کے فضل و کرم سے ملک کی سالمیت کے لیے اپنا تن من دھن وارنے کے لیے تیار ہے پاکستان میں اندرونی بیرونی جارحیت کے پیش نظر پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ ہر حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیا رہے انہوںنے کہا پاکستانی قوم لاکھوں قربانیاں دے کر پاکستان کو حاصل کرسکتی ہے تو پاکستان کی بقاء کے لیے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنا کوئی معانی نہیں رکھتا آج ہمارے وطن کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ہماری مسلح افواج اور عوام ہمہ وقت چوکس اور مستعد ہیںیوم دفاع کے موقع پر ہم ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ملک کے دفاع اور ہم اپنے سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے آج سیاستدان تاجر دانشور ، ذرائع ابلاغ طالب علم خواتین مرد بوڑھے سبھی پاکستان دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے افواج پاکستان کے ہمراہ قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہر ے قول اتحاد ،تنظیم اور یقین محکم کی عملی تصویر بنے دکھائی دیتے ہیں جو اس امر کی علامت ہے کہ پاکستان کی قوم یک جا ہوجائے تو بڑی سے بڑی خلفشار اور جارحیت سے بھی بدرجہ اتم نمٹ سکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار ) چھ ستمبر 1965کو پاکستان افواج نے جرات وہمت کی بے مثال داستان رقم کرکے نظم وضبط خوداعتمادی اورجذبہ سے سرشار افواج ہونے کا ثبوت فراہم کردیا ملک کی سلامتی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو قوم سلام پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار عبدالشفیق میو ضلعی چیئرمین بیت الما ل نے یوم دفاع کے سلسلہ میںمنعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا 1965کی پاک بھارت جنگ تاریخ میں ایک ایسا نمایاںمقام بناگئی جس سے نہ صرف بیسویں صدی بلکہ آنے والے زمانے میںشجاعت جوش ولولہ قومی یک جہتی کی قوت دشمن کی انفرادی برتری پر فتح کی مثال کے طور پر یادرکھی جائیگی انہوںنے کہا کہ دنیانے دیکھا کہ ساتویں صدی میں 313مجاہدین نے جنگ بدر میں اپنے سے تین گنا زیادہ کفار کی فوج کو شکست دی اس قسم کامظاہر ہ بیسویں صدی یعنی 1965میں پاک بھارت جنگ میں دنیا نے دیکھا جس سے ثابت ہوا کہ مسلمان موت سے نہیں ڈرتا جب اللہ کی رضا شامل ہو ظلم کے خلاف مسلمان لڑے تو دنیا کی ہرقسم کی سپرپاور نیست ونابو دہوجاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) انتظامیہ کی عدم توجہی گرلز سکول و کالج کی چھٹی کے وقت طالبات آوار ہ اور اوباش منچلوں کے رحم وکرم پر طالبات سے سرعام چھیڑ خانی سمیت فحش کلمات کے باعث طالبات کا سکول وکالج آناجانا محال تھانہ پیرمحل پولیس ملازمین تعینات کرے طالبات ا وروالدین تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول پیرمحل اور ڈگری کالج برائے خواتین میں روزانہ ہزاروں طالبات تعلیم حاصل کرنے کے لیے آتی او رجاتی ہے گرلز سکول وکالج کے اردگر دنجی بوائے کالج موجود ہے علاوہ ازیں چھٹی کے وقت درجنوں منچلے ون ویلر ایی ایک موٹرسائیکل پر چار چار سوار سکول کالج آنے جانے والی لڑکیوں کا تعاقب کرکے فحش جملوں کے ذریعے انہیں سخت پریشان کیے ہوئے ہیں تھانہ پیرمحل پولیس نے چھٹی کے وقت پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائیں تھی مگر یہ سلسلہ ایک ماہ سے زائد نہ چل سکا جس سے آوارہ مزا ج لوگ اپنی کاروائیاں بند کرنے پر مجبور ہوگئے تھے مگر انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث دوبارہ منچلوںنے طالبات کی زندگی اجیرن کردی طالبات ا وروالدین نے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکو ل کالج کے اوقات میں پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) چیئرمین ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کی نااہلی نوٹیفائیڈ ایریا کے اندر سبزمنڈی کا سودا فروخت کروانے کی بجائے سارے شہر کو سبزمنڈی بناڈالا شہر کی تمام معروف سڑکیں بلاک ہونے سے شہریوں طلبہ طالبات سمیت ہر شعبہ زندگی کا شخص متاثر سبزمنڈی میں غیر قانونی طور پر گنجائش سے زیادہ لائسنس جاری کرکے مارکیٹ ایکٹ کی دھجیاں اڑادی جگہ کی تنگی ہے اگر آڑھتی تعاون کریں تو منڈی کھلی جگہ پر لے جاسکتے ہیں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی تفصیل کے مطابق مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کے عہدیداروں کی طرف سے غیر قانونی طورپر سبزمنڈی کے منظور شدہ ایریا سے تجاوز کرتے ہوئے شہر کی اہم شاہراہوں سڑکوں اور چوکوں پر سبزمنڈی لگانے کے لیے آڑھت کے لائسنس جاری کرکے پنجاب بھر کے بڑے چھوٹے شہروں سے زائد سبزمنڈی کے لائسنس جاری کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا مارکیٹ کمیٹی کی مجاز اتھارٹی اپنے قیام سے لے کرآج تک کروڑوں روپے کا ریونیو اکٹھا کرنے کے باوجود آج نہ تو ایک روپے کا سبزمنڈی میں کام کرواسکی نہ ہی کسانوں زمینداروں کو کسی قسم کا ریلیف دیاگیا بلکہ کسانوں زمینداروں کے لیے بنائی گئی سرائے گڈا خانہ جس کی موجود ہ قیمت پانچ کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے کو اونے پونے داموں برائے نام کرایہ پر دے دیا گیا جس پر عالی شان کوٹھیاں اور بنگلے تعمیر ہوچکے ہیں نصف جگہ کا این او سی جاری کرکے وہ جگہ انتقال کروادی گئی سبزمنڈی پیرمحل جوکہ دوکنال سے زائد رقبہ پر موجود تھی جس کے نصف سے زائد حصہ پر غیر قانونی قبضہ کرواکر این او سی جاری کرکے لیز پر ٹائون کمیٹی سے حاصل کی گئی جگہ کا انتقال رجسٹری قابضین کے نام کروادیا پاکستان بھر میں سبزمنڈی فروٹ کا لائسنس جاری کرنے کے لیے سبزمنڈی کا نوٹیفائیڈ ایریا میں گنجائش اور مکینوں کی تعداد کومدنظر رکھا جاتا ہے مگر مارکیٹ کمیٹی کے عملہ نے مارکیٹ ایکٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 100سے زائد غیر قانونی لائسنس جاری کرکے سارے شہر کو سبزمنڈی بناڈالا حالانکہ سبزمنڈی پیرمحل کے اندر 9فرمیں قانونی طورپر کام کرنے کی مجاز ہے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور تحصیل کمالیہ اور تحصیل گوجرہ میں آڑھتیاں کی تعداد 25سے 30سے کم ہے مگر مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کے عملہ نے غیر قانونی لائسنس لے کر سڑکوں چوراہوں پلازوں میں آڑھت کا کام جاری رکھا ہے جس سے نوٹیفائیڈ ایریا کوجانے والے تمام راستے بند ہونے سے سبزی فروٹ منڈی کے اندر نہ پہنچنے سے قانونی طورپر کام کرنے والے آڑھتیاں کے کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں رقم کی وصولی نہ ہونے اور سودافروخت نہ ہونے پر نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے تمام راستوں کے بلاک ہونے سے سبزمنڈی کے اندر سودا فروخت نہ ہونے کے باعث نوٹیفائیڈ ایریا کے آڑھتیاں کو اپنا سودا سڑکوں پر رکھ کر فروخت کرنا پڑتا ہے جبکہ مارکیٹ کمیٹی کے افسران اہلکار ان کا کہنا ہے ہم مشروط طورپر لائسنس جاری کرتے ہیں اگر آڑھتیاں رقم خرچ کریں تو کھلی جگہ پر جانے کو تیار ہے پیرمحل کے رہائشی محمد یٰسین رحمانی نے سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عدالت میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اورایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کے خلاف رٹ دائر کی جس میں منظور شدہ ایریا کے علاوہ سبزمنڈی لگانے اور شہر کی اہم سڑکوں اور چوکوں کو بلاک کرنے سے روکے جانے کی استدعاکی بعدالت سیشن جج صاحب نے مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کو طلب کیا جس پر سیکرٹری ایڈمنسٹریٹر نے عدالت کویقین دہانی کروائی کہ سبزمنڈی سڑکوں اور چوکوں کے اندر لگانے کی بجائے نوٹیفائیڈ ایریا کے اندر لگوائیں گے عدالت کی طرف سے حکم جاری ہوگیا مگر حکم کے جاری ہونے کے چندماہ بعد سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی پیرمحل نے سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات کو ہوا میں اڑا تے ہوئے بدستور سبزمنڈی شہر کی اہم شاہراہوں سڑکوں اور چوکوں پر لگانے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے شہر بھر کی کاروباری فلاحی تنظیموںنے گورنرپنجاب ، سپیشل سیکرٹری زراعت، کمشنر فیصل آباد، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں چوراہوں پر غیرقانونی سبزمنڈی بند کرواتے ہوئے غیر قانونی آڑھت لائسنس منسوخ کیے جائیں سبزی فروٹ کا تمام کاروبار سبزمنڈی کے نوٹیفائیڈ ایریاکے اندر کروایاجائے