واشنگٹن: افغان طالبان کی قید سے رہا ہونیوالے امریکی فوجی کیخلاف تحقیقات شروع

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی فوج نے طالبان کی قید سے پانچ سال بعد رہا ہونے والے امریکی فوجی سارجنٹ بو برگڈال کی افغانستان میں ایک فوجی چوکی سے غائب ہونے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

فوج نے میجر جنرل کینیت ڈاھل کو جو افغانستان میں فوجی خدمات سرانجام دے چکے ہیں کو تحقیقات کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ سارجنٹ بو برگڈال پانچ سال تک افغانستان میں طالبان کی قید میں رہنے کے بعد جمعہ کو امریکہ واپس پہنچے تھے۔