واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں صدارتی امیدواروں کی نامزدگی کے لئے واشنگٹن، ہوائی اور الاسکا میں ڈیموکریٹ پارٹی کے انتخابات ہوئے جہاں برنی سینڈرز نے اپنی حریف ہیلری کلنٹن کو شکست دیتے ہوئے ہوائی، الاسکا اور واشنگٹن میں کامیابی حاصل کر لی۔
یہ ریاستیں صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لئے اہم تصور کی جاتی ہے۔ تاہم ہیلری کلنٹن کو اب تک ہونے والے پرائمری اور کوکس انتخابات میں مجموعی طور پر برنی سینڈرز پر نمایاں برتری حاصل ہے۔
ادھر متنازعہ بیانات دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے صدر بننے کی صورت میں امریکا، سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک سے تیل کی خریداری اس وقت تک رکی رہے گی جب تک داعش کے خلاف لڑائی میں یہ ممالک اپنی فوجیں نہیں بھیجتے۔