واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کے امور زیر بحث آئے۔اتوار کے دن ہونے والی اس خصوصی ملاقات میں امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی بھی شریک تھے۔
اس ملاقات میں خاص طور پر امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد کی صورتحال پر بات کی گئی۔ اس امر پر خاص طور پر گفتگو ہوئی کہ خطے میں سیکیورٹی مسائل پر کیسے قابو پایا جائے گا۔