واشنگٹن: ڈیٹرائٹ شہر دیوالیہ ہونے کے دہانے پر

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن سرمایہ دارنہ نظام کا منبع امریکا اپنے ہی شہر ڈیٹرائٹ کو دیوالیہ سے بچانے میں مصروف عمل ہے۔ ڈیٹرائٹ شہر کے دیوالیہ کی خبروں کے بعد شہر کے بازار سنسان ، فیکیٹریاں خالی ہوگئی ہیں جبکہ شہر کے رہائشی شہر چھوڑ کے جانے پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن ڈیٹرائٹ کے مئیر اب بھی پر امید ہیں۔

اڑتیس کروڑ ڈالر کے بجٹ خسارے کے باوجود مئیر کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے آخر تک ملازمین کو تنخواہیں دے دی جائیں گی اور سرکاری ادارے اپنا کام معمول کے مطابق جاری رکھیں گے۔ وائن یونیورسٹی کے قانون کے استاد کہ مطابق اب یہ فیصلہ وفاقی جج کے ہاتھ میں ہے۔ گاڑیوں کی انڈسٹری کے حوالے سے مشہور ادارے جنرل موٹر کا کہنا ہے کہ شہر کی صورتحال سے ادارے کے آپریشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔