واشنگٹن (جیوڈیسک) اوبامہ انتظامیہ نے مصر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنی نے کہا ہے کہ امریکا تشدد اور تشدد ابھارنے والے عناصر کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
جے کارنی نے عبوری حکومت اور مصری فوج پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے جارحانہ طریقہ استعمال نہ کرے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ پر امن مظاہروں سے اپنے مطالبات کو یقینی بنائیں۔
جے کارنی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مصر کی امداد کو روکنا امریکا کے مفاد میں نہیں تاہم نا مناسب صورتحال کے پیش نظر امداد بند بھی کی جا سکتی ہے۔