واشنگٹن : موٹاپے کے خلاف امریکی خاتون اول مشیل اوباما کی مہم

 Michelle Obama

Michelle Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی خاتون اول مشیل اوباما موٹاپے کے خلاف مہم کے سلسلے میں واشنگٹن کے اسکول پہنچ گئیں۔ مشیل اوباما کے ساتھ سابق این بی اے اسٹار Shaquille O’Neal بھی موجود تھے جن کا قد سات فٹ ایک انچ اور وزن 350 پاونڈ ہے ان کے دورے کا مقصد بچوں کو صحت مند زندگی کے لیے ورزش کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔

مشیل اوباما اور اونیل نے دوپہر کا وقت بچوں کے ساتھ کھیل کود میں گذارا۔ امریکی خاتون اول نے بچوں کو تلقین کی پڑھائی کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں اور روزانہ تقریبا ایک گھنٹہ کھیل کود میں صرف کریں۔