واشنگٹن: پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کی سینیٹر ڈیان فینسٹائن سے ملاقات

 Jalil Abbas Jilani

Jalil Abbas Jilani

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے واشنگٹن میں سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی چیئرپرسن ڈیموکریٹ سینیٹر ڈیان فینسٹائن dianne feinstein سے ملاقات کی۔

جلیل عباس جیلانی اور سینیٹر ڈیان فینسٹائن نے ملاقات میں افغانستان سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی سفیر نے امریکی سینیٹر کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور دونوں ملکوں کے اہم تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئیان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

پاکستانی سفیر نے سینیٹر ڈیان فینسٹائن کو دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ دنوں میں دوطرفہ تعلقات، ملاقاتوں، اعلیِ حکام کے دوروں اور آئندہ کی ملاقاتوں سے متعلق بریف کیا۔

سینیٹرسینیٹر ڈیان فینسٹائن نے پاکستانی کی جمہوری حکومت کے ساتھ کام کرنے اور پاکستانی عوام کو درپیش سیکوریٹی اور اقتصادی چیلنجز کے حل میں مدد دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔