واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے اہم افسر کو فوری طور پر پاکستان واپس بلالیا گیا ہے ان کی واپسی کا نوٹی فکیشن ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو نے جاری کیا۔
اختر حسین گورچانی منسٹر کمیونٹی افئیرز کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے، انہیں سابق صدر آصف علی زرداری نے خصوصی طور پر یہ پوسٹ تخلیق کرکے واشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانے تعینات کیا تھا۔
وہ اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل آئی بی اور ایڈیشنل آئی جی سندھ کے عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔