واشنگٹن : پاک امریکا ورکنگ گروپ کا اجلاس

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن میں پاک امریکا ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں امریکی وفد کی نمائندگی سیکریٹری برائے اکنامک گروتھ کیتھرین این نے کی۔

اسحاق ڈار نے امریکی وفد کو پاکستان معیشت میں بحالی کیلئے کی جانے والی اصلاحات سے آگاہ کیا،امریکی وفد نے پاکستان کی جانب سے مالیاتی خسارے میں کمی اور معیشت میں استحکام کے لیے کی جانے والی پاکستانی کوششوں کو سراہا، جس کے نتیجے میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی، پاکستان کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں بانڈز کے اجرا کو امریکا نے عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار قرار دیا۔