واشنگٹن، خفیہ راز افشا کرنے پر اسنوڈن کو معافی دینے کے معاملے پر اوباما خاموش

Edward Snowden

Edward Snowden

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی خفیہ راز افشا کرنے والے قومی سلامتی کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کو معافی دینے پر صدر اوباما نے خاموشی اختیار کرلی۔

صدر اوباما نے کہا کہ اسنوڈن کی جانب سے فراہم کی جانے والی تمام معلومات غیرقانونی نہیں تھیں۔ تا ہم اسنوڈن کے عمل کے باعث عوام میں اشتعال ہے۔ اسنوڈن کی معافی کے حوالے سے صدر اوباما نے کسی تبصرے سے گریز کیا۔

قومی سلامتی کے سربراہ رچرڈ لیگٹ نے تمام معلوماتی دستاویزات واپس کرنے پر معافی دینے کی تجویز پیش کی تھی۔

تاہم اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا تھا کہ اسنوڈن کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی اور باضابطہ طور پر عائد مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔