واشنگٹن میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

Snowfall

Snowfall

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست واشنگٹن میں دن بھرجاری رہنے والی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔

امریکا کی شمالی ریاست واشنگٹن میں ہفتے کی صبح شروع ہونے والی برفباری تمام دن جاری رہی جس نے گھروں، گاڑیوں، درختوں کو سفید رنگ میں رنگ دیا اور مختلف علاقے 3 انچ برف سے ڈھک گئے، بجلی کے تاروں پر جمی برف اور تیز ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں بجلی بھی غائب ہے۔