واشنگٹن: شام میں ممکنہ کارروائی، وائٹ ہاوس کے باہر احتجاج

Washington

Washington

شام کیخلاف کاروائی پر امریکہ کو دنیا بھر سے مزاحمت کا سامنا ہے تو دوسری طرف امریکی شہریوں کے بھی کاروائی کیخلاف وائٹ ہاس اور نیویارک میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

شام میں کیمیائی حملوں کے خلاف امریکہ کی ممکنہ کاروائی کے پیش نظر امریکی شہریوں کی جانب سے نیویارک اور وائٹ کے سامنے مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ شام میں امریکی مداخلت نہیں چاہتے۔ جس سے بے قصور عوام کا خون بہے امریکہ مشرق وسطی میں اپنا تسلط چاہتا ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ مظاہرین نے شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔