دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک یا ایک سے زائد دن بند رہے جانے کا امکان ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ دنیا بھر قائم امریکی سفارت خانوں میں بروز اتوار پشہ وارانہ سفارتی ذمہ داریاں ایک یا ایک سے زائد دن تعطل کا شکار رہے جانے کا امکان ہے ۔ ان کہنا تھا یہ اقدام دہشت گردوں کے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں کو نشانے بنانے کے ممکنہ حملے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی سفارت خانوں پر حملوں کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں تاہم یہ نہیں معلوم کس ملک میں اور کہاں دہشت گرد حملہ کرینگے۔ انہوں نے دنیا بھر سفارتی عملے کو محتاط رہنے اور غیر ضروری پبلک مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہیں۔