واشنگٹن : امریکا میں پاکستان سفیر شیری رحمان نے استعفی دے دیا

Sherry Rehman

Sherry Rehman

امریکا(جیوڈیسک) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر شیری رحمان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئیں۔ سفارتخانے کے ترجمان نے شیری رحمان کے استعفے کی تصدیق کر دی۔شیری رحمان نے اپنا استعفی نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو کو بھجوا دیا ہے۔

شیری رحمان کو نومبر 2011 میں حسین حقانی کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔ وہ پاکستان کی امریکہ میں 25ویں سفیر تھیں۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ مناسب موقع ہے، نئی حکومت امریکہ میں نیا سفیر تعینات کرے۔