امریکا (جیوڈیسک) امریکا نے مصر کو ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی فراہمی موخر کردی۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین پاسکی کے مطابق امریکا مصر میں فوجی بغاوت کے ذریعے سے پہلے منتخب جمہوری صدر کی برطرفی اور عوام کے خلاف کارروائی کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مصر میں جاری پر تشدد مظاہروں سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہوگا۔ جین پاسکی نے کہا کہ امریکا مصر کی صورتحال کو نہایت سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے اور عبوری حکومت سے منتخب جمہوری حکومت تک اقتدار کی منتقلی چاہتے ہیں۔