واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے بھگدڑ، ملزم گرفتار

Police

Police

واشنگٹن (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیپٹل ہِل کے سیاحوں کے لیے مخصوص حصے میں پیش آیا۔ جہاں ایک مسلح شخص نے سیاحوں کے لیے مخصوص حصے میں داخل ہو کر وہاں تعینات ایک پولیس اہلکار پر پستول تان لی جس پر فائرنگ شروع ہوئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے کیپٹل ہِل اور نزدیکی علاقے کا محاصرہ کر لیا، جسے تلاشی کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔