واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہائوس کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 41 سالہ”آر جے کیپ ہائم” کا تعلق ریاست آئیووا سے ہے۔
حکام کے مطابق “کیپ ہائم” آئیووا سے سفر کر کے واشنگٹن پہنچا اور وائٹ ہائوس کے مشرقی حصے میں واقع سیکرٹ سروس کے دفتر میں جا کر کہا ہے کہ “اسے وائٹ ہائوس جانے کا کہا گیا ہے”، تاہم سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔
اور جس اس کی کار کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے آٹو میٹک رائفل ، 40 گولیاں اور ایک خنجر ملا۔ پولیس نے کیپ ہائم کو حراست میں لے کر غیر قانونی اسلحہ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔