واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کے لیے ٹریول الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پیرس حملوں کے بعد داعش ،القاعدہ اور بوکو حرام کئی علاقوں میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہیں ، ا مریکی شہری محتاط رہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیابھرمیں اپنے شہریوں کے ٹریول وارننگز جاری کردی ہیں، محکمہ خارجہ کے مطابق یہ ٹریول وارننگز پیرس میں دہشت گرد حملوں کے پیش نظر لگائی گئی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق داعش ، القاعدہ ، بوکو حرام اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں خطے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ امریکی شہری پبلک مقامات اور ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہوئے احتیاط کریں۔