وسیم اختر کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، جواب کیلئے مئی تک کی مہلت

Wasim Akhtar

Wasim Akhtar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کے خلاف رینجرز کے 50 کروڑ روپے ہرجانے کے دعوے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے وسیم اختر کو جواب جمع کرانے کے لیے 17 مئی تک مہلت دے دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں وسیم اختر کے وکیل کا کہنا تھا کہ معاملے سے متعلق رکارڈ کی روشنی میں جواب تیار کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔

وسیم اختر کے خلاف رینجرز کے میجر عبید نے درخواست دی تھی کہ 25 ستمبر 2015 کو ٹی وی شو میں وسیم اختر نے رینجرز پر ہزاروں کھالیں چھیننے کا الزام لگایا، عدالت وسیم اختر کو 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔