کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنمائوں وسیم اختر اور روف صدیقی کی عبوری ضمانت میں ایک بار پھر توسیع کر دی، جبکہ عدالت نے ایم کیو ایم قائد سمیت 20 رہنمائوں کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے دونوں رہنمائوں روف صدیقی اور وسیم اختر کی عبوری ضمانتوں میں 22 فروری تک توسیع کر دی ہے۔
دونوں رہنمائوں پر اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کا الزام ہے،جبکہ مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری بھی کر دیے ہیں۔مفرور ملزمان میں ایم کیو ایم قائد سمیت 20 رہنما شامل ہیں۔
عدالت میں پیشی کے بعد وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اندرون سندھ اور شہروں میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے، پیپلز پارٹی نے پہلے اندورن سندھ کو تباہ کیا اور اب شہروں کو تباہ کر رہی ہے، جس کے باعث مہنگائی عروج پر ہے اور عوام پریشان ہے۔