کراچی(جیوڈیسک)کراچی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان،سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم دلہا بن گئے۔ لیکن کسی دلہن کے لیے نہیں، کراچی میں جاری فیشن ویک کے لیے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم جنہیں ہمیشہ کرکٹ کے میدان میں جارحانہ موڈ میں دیکھا گیا۔
لیکن کل شب وسیم اکرم ایک الگ روپ میں دکھائی دیئے۔کراچی میں ہونے والے برائیڈل کیوٹر ویک میں وسیم اکرم معروف ڈیزائنر دیپک پروانی کے ملبوسات پہن کر ریمپ پر آئے۔پہلے وسیم اکرم نے دلہے کا لباس پہنے تنہا ہی ریمپ پر واک کی۔
پھر معروف اداکارہ زیبا بختیار نے وسیم اکرم کے قدم سے قدم ملائے۔بطور کرکٹر جارح مزاج نظر آنے والے وسیم اکرم کے اس مختلف انداز سے کو مداحوں نے بھی بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔