کراچی (جیوڈیسک) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اپنی منگیتر شنیرا تھامسن کو لے کر کراچی سے لاہور روانہ ہوئے،آسٹریلوی دوشیزہ نے پاکستانی قوم کو سلام اور عید کی مبارک دی، شادی کب ہوگی وسیم اکرم نے بات کو سوئنگ کر دی۔ اپنے سسرال جانے کیلئے شنیرا تھامسن کراچی ایئر پورٹ پہنچیں تو وہاں ذرائع اور مداحوں سے بچانے کیلئے وسیم اکرم نے باڈی گارڈ کا رول ادا کیا۔
اِس موقع پرشنیرا نے قوم کو سلام پیش کیا اور عید کی مبارک باد بھی دی۔ منگنی کے بعد پہلی بار پاکستان آنے والی شنیرا نے اپنے سسرالیوں کی مسکراتے ہوئے خوب تعریف کی۔ ذرائع کی جانب سے منگنی کے بعد شادی کے حوالے سے بے تحاشہ سوالوں کا جواب وسیم اکرم نے یہ کہہ کر گول کردیا کہ وہ شنیرا کو لاونج میں بھیج دیں پھر بات ہوگی، لیکن شنیرا اندر کیا گئیں وسیم اکرم نے بھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔