برمنگھم (جیوڈیسک) برمنگھم سوئنگ کے سلطان پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین شکست پر شدید مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیم کسی سے بھی ہار جاتی مگر بھارت سے شکست نے ان کا دل توڑ دیا ہے۔ برمنگھم میں ذرائع کے نمائندے مرتضی شاہ کو انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانا ہوں گی۔
قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت ہی سے سبق لے لے کہ ٹیم بنائی کیسے جاتی ہے۔ برمنگھم میں ذرائع کو انٹرویو میں رمیز راجہ نے واضح کیا کہ مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا تو ٹیم کے لیے نصف سنچری بنانا بھی ناممکن ہو جائے گا۔