وسیم اکرم تربیتی کیمپ لگانے پر رضامند

Wasim Akram

Wasim Akram

پاکستان (جیوڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم تربیتی کیمپ لگا کر اب نئے بولرز ڈھونڈیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم اور بورڈ حکام کے ساتھ مل کر نئے بولرز کی تلاش کے لئے تربیتی کیمپ لگانے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

وسیم اکرم رواں ماہ ہی بولنگ کیمپ لگائیں گے جس میں فرسٹ کلاس اور ریجنل کرکٹ کے نمایاں فاسٹ بولرز کو شامل کیا جائے گا۔ تربیتی کیمپ میں نئے ابھرنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان اور جنید خان بھی شامل ہوں گے۔

سوئنگ کے ماسٹر وسیم اکرم پی سی بی کے ساتھ مل کر انگلینڈ میں ہونے والی چیمپینز ٹرافی کے لئے نئے فاسٹ بولرز تلاش کریں گے۔