مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) گندے پانی و برساتی پانی کی نکاسی کیلئے بنائے گئے روہی نالے پر با اثر افراد کا قبضہ، مصطفی آباد میں بائی پاس کے ساتھ بنایا گیا 20فٹ چوڑا روہی نالہ کہیں سے تین کہیں سے پانچ اور کہیں سے سات فٹ رہ گیا،اعلی حکام فوری نوٹس لیں۔
عوامی مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی بائی پاس کے ساتھ بنایا گیا 15سے 20 فٹ چوڑا روہی نالہ پر با اثر افراد کی طرف سے قبضہ کرنے کا سلسلہ عرصہ داراز سے جاری ہے، روہی نالہ کہیں سے تین فٹ، کہیں سے پانچ اور کہیں سے سات فٹ رہ گیا ہے، روز بروز بڑھتا ہوا قبضہ نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
روہی نالہ مصطفی آباد کے ارد گرد دیہات سے بھی بارشوں کا پانی اسی روہی نالے کے راستے گزرتا ہے، اگر فوری طور پر روہی نالہ واگزار نہ کروایا گیا تو آئندہ آنے والی بارشوں میں مصطفی آباد کا بڑا حصہ ڈوب سکتا ہے، اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، ڈی سی او قصور سلمان غنی اور اے سی قصور شاہ رخ نیازی سے فوری نوٹس لیتے ہوئے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے پہلے پہلے قبضہ واگزار کروانے اور روہی نالے کی صفائی کا مطالبہ کیا ہے۔