واٹر اینڈ سیوریج بورڈ فراہمی آب کے حوالے سے شہر میں مصنوعی بحران کا خاتمہ کرے : نشاط ضیاء قادری

کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں عوام کو درپیش علاقائی مسائل خصوصاً فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر میں پینے کے پانی کے مصنوعی بحران کا خاتمہ کرکے ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے کہاکہ دنیا ترقی کی جانب گامزن ہے اور دنیا کے سب سے بڑے شہر میگا پولیٹن سٹی کراچی میں پینے کے پانی کے حصول اور سیوریج نظام کو درست کرنے میں لگے ہوئے ہیں نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ حق پرست قیادت نے اپنے سابقہ بلدیاتی دور میں شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو درست کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے

مگر افسوس حق پرست قیادت کی جانب سے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے متعدد منصوبوں کو حکمرانوں نے سرد خانے میں ڈال دیا جس کی وجہ سے آج شہر کراچی کے عوام پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور سیوریج مسائل سے دو چار ہیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کوہدایت کی کہ پینے کے پانی کی لائنوں کی لیکجز اور سیوریج فلو کی درستگی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا یا جائے کھلے سیوریج مین ہولز پر ڈھکنے رکھے جائیں دورے کے موقع پر نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں اپنی موجود گی میں سیوریج لائنوں کی مشین اور افرادی قوت کی مدد سے صاف کراکر سیوریج فلو کی درستگی کو یقینی بنا یا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر روزہ مرزہ مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کرکے عوام کو سہولت پہنچائیں۔

Neshat Muhammad Zia Qadri

Neshat Muhammad Zia Qadri