پانی کا مصنوعی بحران نے کراچی کو کربلا بنا دیا، شہر قائد کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

KHAMSIANI SOCIAL WELFARE TRUST

KHAMSIANI SOCIAL WELFARE TRUST

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں پانی کا مصنوعی بحران نے کراچی کو کربلا بنا دیا شہر کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،عوام شدید اذیت کا شکار ہیں متعلقہ ادارے عوام کو ریلیف پہنچانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں خمیسانی سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی نے کہاکہ شہر کو کربلا بنا نے اور عوام کو پانی کے بوند بوند ترسانے میں غیر قانونی کنکشن کے ذریعت پانی حاصل کرنے اور پانی چوری کرکے عوام کو مہنگے داموں فروخت کرنے والے ٹینکر مافیا ذمہ دار ہیں ان کی بیخ کنی نہ گئی تو شہر کراچی تھر بن جائیگا اور خشک سالی عوام کا مقدر بن کر رہ جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار سلیم خمیسانی نے شہر کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سلیم خمیسانی نے کہاکہ شدید گرمی میں عوام کو پانی جیسی بنیادی ضروریات کو مشکل بنا نے والے کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات شہر قائد میں پانی کے بحران کو نوٹس لیکر مصنوعی بحران کے ذریعے عوامی زندگی کو اجیرن بنا نے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری