کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ آبادیوں میں پانی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کراچی اور اس کے مضافات میں عوام کو پانی کے بحران میں مبتلا کرکے عوام کو شدید مشکلات سے دو چار کر دیا گیا۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں پانی کے بحران پر فوری اقدامات کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات کے حوالے سے پائی جانے والی احساس محرمیوں کا خاتمہ اور عوام کو پینے کے پانی کے حوالے سے مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ آبادیوں کا تفصیلی دورہ کرکے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیاحق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ شہر کراچی میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے بعد پینے کے پانی کامصنوعی بحران حکمرانوں کے ظلم کی انتہا ہے۔
علاقائی دورے پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات سننے کے بعد واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے علاقائی ذمہ دران کو طلب کرکے شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ آبادیوں میںفراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے درپیش عوامی مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی۔