اسکردو (اصل میڈیا ڈیسک) کے ٹو سر کرنے کی مہم میں لاپتا ہونے والی پاکستانی ہیرو علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ والد کا خواب پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کہا کہ بیس کیمپ میں آنے کے بعد وہ پانی گرم کر کے اپنے والد کا انتظار کرتے رہے لیکن صبح تک والد کے واپس نہ آنے پر بے چینی بڑھ گئی۔
ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ سردی میں کلائمنگ بہت الگ ہے، کوہ پیمائی کے سلسلے کو جاری رکھوں گا کیونکہ یہ والد کا خواب تھا اور میں اسے پورا کرنا چاہتا ہوں تا کہ پاکستان کا نام روشن کروں۔
انہوں نے مزید کہا کہ والد نے 8 پہاڑ سر کیے تھے اور صرف 6 رہتے تھے، میرے والد کو یہ کام بہت پسند تھا، امید ہے میں اس سلسلے کو جاری رکھوں گا۔
یاد رہے کہ 2 ماہ طویل مہم جوئی کے دوران 3 کوہ پیما جاں بحق اور 3 لاپتا ہوئے جن میں پاکستان کے کوہ پیما علی سدپارہ بھی تاحال لاپتا ہیں۔