پانی کے تنازع پر پاکستان اور بھارت کے تین روزہ مذاکرات بے نتیجہ ختم

 Pakistan, India

Pakistan, India

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں جاری رہنے والے تین روزہ مذاکرات میں پاکستان نے بھارت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا جب کہ انڈس واٹر کمشنرز کی سطح ہونے والے دوطرفہ تین روزہ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے۔ مذاکرات کا حتمی آخری دور ستمبر یا اکتوبر میں دونوں ممالک کے دوران ہو گا۔

بھارت نے ستمبر میں اعتراضات دور نہ کئے تو پاکستان عالمی عدالت یاغیر جانبدار ثالث سے رجوع کر سکتا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کو زیادہ وقت نہیں دیا جائے گا جلد فیصلہ کرنا ہو گا۔ پاکستان اور بھارت نے آئندہ دو ماہ میں سائٹ وزٹ پر اتفاق کر لیا۔

کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن پر بھی پاکستان نے بھارت سے اعتراضات پر تفصیل سے بات کی ہے۔ انڈس واٹر کمشنر پاکستان آصف بیگ نے بتایا کہ مذاکرات کی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوا دی جائے گی بھارت کے ساتھ معاملات طے ہونے یا نہ ہونے بارے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔