برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات اس وقت سامنے آئی جب ایک 59 سالہ خاتون بہت زیادہ پانی پینے کے نتیجے میں شدید بیمار ہو گئیں۔
خاتون کو ہسپتال داخل کرایا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کے خون میں نمک کی کمی جان لیوا حد تک کم ہو چکی ہے اور اس کی وجہ کم وقت میں بہت زیادہ پانی پینا ہے۔
تحقیق کے مطابق بہت زیادہ پانی پینے سے قے، سر چکرانے اور سر درد کی شکایت عام ہو جاتی ہے جبکہ سنگین معاملات میں کنفیوژن، کوما اور موت کا باعث بن سکتی ہے۔