پانی اور بجلی کے بحران سے عوام کو نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی میں بجلی کی طویل بندش اور پینے کے پانی کی فراہمی میں تعطل کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی اور بجلی کے بحران سے عوام کو نجات دلا نے کے لئے عملی اقدامات کریں۔

مختلف علاقوں میں کم ولیٹیج اور غیر اعلانیہ طویل بندش کی وجہ عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں جس کی وجہ سے پینے کے پانی کا ترسیلی نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بجلی اور پانی سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے عوامی مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر انہوں نے عوام سے ملاقات کی اور مسائل پر تبادلہ کیا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلا یا کہ حق پرست قیادت عوام کو مسائل کا شکار نہیں ہونے دے گی عوامی سہولت پر مامور ادارے نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی یقینی بنا ئیں اور عوام کو مسائل سے چھٹکار دلا ئیں مختلف علاقوں کے دورے پر عوامی شکایات سننے کے بعد حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی افسران کو ہدایت کی علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں۔

MPA Nishat Zia Qadri

MPA Nishat Zia Qadri