پانی و بجلی کے وفاقی وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ سلام کی قربانی پوری امت مسلمہ

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی۔اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پانی و بجلی کے وفاقی وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ سلام کی قربانی پوری امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے، 10 محرم الحرام ہمیں ایک ہوکرصبر و استقامت کے ساتھ باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے

اسلام اور پاکستان کی بقا کیلئے اعتدال،امن پسندی،رواداری اور اخلاقی اقدارکو فروغ دینا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا،چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ شہداء کربلا اور اہل بیت اطہار نے بے مثل و بے مثال قربانیاں دیکر اپنے نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کو زندہ رکھا،آج ضرورت اس امر کی ہے کہ حضرت علیٰ کے اسوہ پاک سے روشنی حاصل کی جائے اور عملی طور پر اپنی زندگیاں شریعت مطہرہ کے تابع بسر کرنے کا عہد کیا جائے تاکہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔