کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی پانی و بجلی کے بحران سے دوچار ہیں اب گیس کے بحران سے عوام کی اذیت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بجلی، پانی اور گیس کی فراہمی عوام کی اولین خدمت سمجھی جاتی ہے
لیکن ہمارے ملک میں عوامی خدمت کے ادارے عوام کے لیے زحمت بن چکے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ سے کہاہے کہ وہ کراچی کے عوام سے اپنے متعصبانہ رویے کو فوری ترک کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی آنکھ مچولی فوری بند کرے۔